اسفندیار ولی خان کی کوئٹہ ہزار گنجی میں بم دھماکے کی مذمت

پشاور ( پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کوئٹہ ہزار گنجی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحے میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے مذمتی بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور پھر سے سر اٹھا رہا ہے اور آئے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات نے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے افسوسناک واقعے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ دہشتگرد پھر سے منظم ہو گئے ہیں اور ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں تاہم حکومت کو ان معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کا سانحہ قابل مذمت ہے تاہم حکومت اور ریاستی اداروں کو مذمت سے بڑھ کر اقدامات اٹھانا ہو نگے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت امن و امان کے قیام پر توجہ دے اورحملہ آوروں کو فوری گرفتار کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے تمام غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔
Facebook Comments
Translate »