شانگلہ میں دیگر اضلاع سے بھرتیاں،اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے جس میں ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ محکمہ ایکسائز میں ضلع شانگلہ کے منتخب رکن اسمبلی کی منظوری کے بغیر دیگر اضلاع کے لوگ ڈرائیور کی پوسٹ پر کئے جا رہے ہیں جو شانگلہ کے عوام کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہے،انہوں نے کہا کہ کیا شانگلہ کا کوئی بھی شخص ڈرائیور کی پوسٹ کیلئے اہل نہیں تھا،سوات کے افراد کو محکموں میں کلاس فور اور ڈرائیورز بھرتی کر کے شانگلہ کے عوام کا حق مارا جا رہا ہے،انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا کہ اگر حکومت نے اس نا انصافی کا نوٹس نہ لیا تو ہم شانگلہ کے عوام پر ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی،انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے مذکورہ مسئلے پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

Facebook Comments