انقلابی شاعر،سیاستدان اور ممتاز خدائی خدمتگار اجمل خٹک مرحوم کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قومی و انقلابی شاعر، ادیب، بابائے نظم ،قوم پرست رہنما ،صحافی،پشتو زبان کے مترقی شاعر اور ممتاز خدائی خدمتگار اجمل خٹک مرحوم کی نویں برسی7فروری بروز جمعرات دن ایک بجے باچا خان مرکز پشاور میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، مرکزی تقریب میں اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے،تقریب میں مرحوم اجمل خٹک کی زندگی اور خدمات پر مقالے پیش کئے جائیں گے اور شعراء اپنے منظوم کلام کے ذریعے انقلابی شاعر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔قبل ازیں اسی روز صبح دس بجے اکوڑہ خٹک میں ان کے مزار پر ختم القرآن کا اہتمام کیا جائے گا اور اجتماعی دعا کے بعد ان کے مزار پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جائیں گی، اے این پی کی جانب سے تقریب میں تمام قوم پرست،ترقی پسند شخصیات ، شعراء، ادباء،ملگری شاعران، ضلعی و ذیلی تنظیموں اور کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Facebook Comments