اے این پی کے سابق صدر و انقلابی شاعر اجمل خٹک کی نویں برسی کل منائی جائے گی

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے سابق مرکزی صدر،قومی و انقلابی شاعر، ادیب، بابائے نظم ،قوم پرست رہنما ،صحافی،پشتو زبان کے مترقی شاعر اور ممتاز خدائی خدمتگار اجمل خٹک مرحوم کی نویں برسی کل بروز جمعرات 7فروری دوپہر2 بجے باچا خان مرکز پشاور میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، مرکزی تقریب میں اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین سمیت مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے،تقریب میں مرحوم اجمل خٹک کی زندگی اور خدمات پر مقالے پیش کئے جائیں گے اور شعراء4 اپنے منظوم کلام کے ذریعے انقلابی شاعر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
قبل ازیں اسی روز صبح 10 بجے اکوڑہ خٹک میں ان کے مزار پر ختم القرآن کا اہتمام کیا جائے گا اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی سمیت تمام قائدین اجتماعی دعا کے بعد ان کے مزار پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں گے، اے این پی کی جانب سے تقریب میں تمام قوم پرست،ترقی پسند شخصیات ، شعراء ، ادباء ،ملگری شاعران، ضلعی و ذیلی تنظیموں اور کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Facebook Comments