اے این پی ضلع حیدرآباد کے انتخابات، اسفندیارولی خان کا پیغام مبارکباد

[pullquote]ANP Hyderabad elects Jawed Khan its president and Mohammad Ameen Gen. Secretary.
[/pullquote]کراچی، جاوید خان اے این پی حیدرآباد کے صدر، محمد امین جنرل سیکرٹری منتخب، اسفندیارولی خان اور سنیٹر شاہی سید کی مبارک باد

 

کراچی، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے اے این پی ضلع حیدر آباد کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی . ضلع حیدر آباد تمام وارڈوں کی کابینہ، مجلس عاملہ کا اجلاس عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین الطاف خان ایڈووکیٹ اور ضلع حیدر آباد آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین آصف خان کی سربراہی میں منعقد ہوا.  اس مو قع پر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان شاہد علی خان، وکیل خان سواتی، سید حنیف شاہ بھی موجود تھے .

اجلاس میں شریک تمام ارکان نے متفقہ طور پر حیدر آباد کی تنظیم کا انتخاب کیا ۔ لہذا تمام ارکان نے متفقہ طور پر جاویدخان کو صدر، حاجی کمال کو سینئر نائب صدر، محمد امین کو جنرل سیکریٹری، آصف خان کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور ماجد خان کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کرلیا۔

اس موقع پر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین الطاف خان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اپنی خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی پر اسے دور کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔ گذشتہ عام انتخابات میں بہت سی سیاسی جماعتیں الیکشن ہاریں مگر صرف عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی شکست کے بعد ایک فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی بنائی اور اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان بھر میں اپنی تمام تنظیم کو تحلیل کرکے وارڈ سے لیکر مرکز تک اپنی تنظیم نو کا فیصلہ کیا اور بنیادی تنظیم وارڈوں کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد سندھ بھر میں اضلاع کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی پر امن و جمہوری انداز اور متفقہ طور پر تنظیم کا انتخاب کرنے پر ضلعی حیدر آباد کی ضلعی کونسل کے تمام ارکان اور تنظیمی امور کی تکمیل پر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کے جاوید خان اور ان کی ٹیم اپنے کارکنان کی توقعات پر پورا اترے گی اور اسلاف کے افکار کی روشنی میں قومی خدمت کو اپنا شعار بنائی گی ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے جاوید خان کو ضلع حیدر آباد کا صدر اور محمد امین کو جنرل سیکریٹر ی منتخب کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع حیدر آباد کی نو منتخب تنظیم کارکنان کی توقعات پر پورا اترے گی اور پارٹی نظریات کو عام کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔

Facebook Comments