ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری حیران کن ہے

ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری حیران کن ہے، اسفندیار ولی خان
احتساب سب کا بلا امتیاز ہونا چاہئے،البتہ جانبداری اور سیاسی انتقامی کاروائی سے گریز کیا جائے ۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری کیا معنی رکھتی ہے ؟، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے سے گرفتاری کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی،غالب امکان ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل یہ انتقامی کاروائی ہو،انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا بلا امتیاز ہونا چاہئے البتہ اپوزیشن کے معاملے میں جانبداری اور سیاسی انتقامی کاروائی سے گریز کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

Facebook Comments