صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کا مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی میں پریس کانفرنس

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کا مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی ۔آج پارٹی کے اجلاس میں عام انتخابات ، شہر میں جاری آپریشن ، شہر کے مسائل ،شدید گرمی میں بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،صوبے کی مجموعی سیاسی صور تحال پر غور کیا گیا۔ شاہی سید

کراچی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں داخل کرو ائے جا چکے ہیں۔شاہی سید

کراچی ۔ عیدالفطر کے بعد ایک عظیم الشان جلسۂ عام کا انعقاد کرے گی جس میں پارٹی کے مرکزی صدر بھی شرکت کریں گے جو کہ شرکاء کی تعداد کے لحاظ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گا ۔شاہی سید

کراچی ۔شہر میں قیام امن کے لیے مؤثر آپریشن کرنے پر ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں خاص طور پر رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔شاہی سید

کراچی ۔ عالمی مقابلوں کے ا نعقاد،اہم ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کامیاب آپریشن کی مثالیں ہیں۔شاہی سید

کراچی ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ گرفتار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کڑی سزائیں دی جائیں ۔شاہی سید

کراچی ۔شہر میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا موسم اپنے عروج پر ہے ماضی کے جرائم چھپانے کے لیے ضمیر جاگنے کی رسم کا سلسلہ جاری ہے۔شاہی سید

کراچی ۔پریس کانفرنسوں میں چند رٹے رٹائے جملے تو ادا کیے جارہے ہیں مگر کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں کہ عظیم احمد طارق ،خالد بن ولید،حکیم محمد سعید کا قاتل کون ہے ؟شاہی سید

کراچی ۔بتایا جائے کہ بلدیہ فیکٹری،عاشورہ،نشتر پارک،12 مئی ،عباس ٹاؤن ،محبت سندھ ریلی جیسے اندوہناک سانحات کے ذمہ داران اور سہولت کار کون ہیں ،۔شاہی سید

کراچی ۔سانحہ بلدیہ فیکٹری میں زندہ جلنے والے بے گناہ محنت کشوں کی آہوں نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے ۔شاہی سید

کراچی ۔گزشتہ چند روز سے شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے شدید گرمی کے موسم میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری نڈھال ہوچکے ہیں ۔شاہی سید

کراچی ۔کے الیکٹرک گیس کی بندش کو وجہ قرار دیکر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی پر ڈال رہی ہے دونوں اداروں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے کراچی کے شہری بلبلا اٹھے ہیں ۔شاہی سید

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور شہر سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔شاہی سید

کراچی ۔ شدید گرمی میں شہریوں کو طویل بجلی کی طویل بندش سے نجات دلانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں ،کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی مل بیٹھ عوام کو سخت اذیت سے نجات دلائیں ۔شاہی سید

کراچی ۔شہر پر تین دہائیوں تک شہر کا مینڈیت حاصل کرنے والوں اور حکومت کرنے والوں نے شہر کے مسائل کے حل کے لیے کوئی توجہ نہیں دی ہے۔شاہی سید

کراچی ۔ عوامی نیشنل پارٹی مسلسل یہ مطالبہ کرتی چلی آرہی کہ کراچی کو بڑے پیمانے پر میگا پروجیکٹس دیے جائیں شہر کے لیے ماسٹر پلان ترتیب دیا جائے ۔شاہی سید

کراچی ۔شہریوں کو بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدمات کیے جائیں ،۔شاہی سید

کراچی ۔ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے شہر کی ذمہ دار اور اپنے فیصلوں میں خود مختار سیاسی قوتیں ایک پیج پر آئیں۔شاہی سید

کراچی ۔شہر کی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد شروع کریں اس حوالے سے ہمارے دل دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔شاہی سید

کراچی ۔عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔شاہی سید

کراچی ۔حلقہ بندیوں کے حوالے سے داخل کروائے گئے اعتراضات کے فیصلے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی بقیہ حلقوں کے لیے امیدوار کو ٹکٹ دینے کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا،۔شاہی سید

کراچی ۔عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اگرہمیں بھی مناسب لیول پلیئنگ فیلڈ میسر ہوئی تو عوامی نیشنل پارٹی سندھ بھر نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔شاہی سید

کراچی ۔قوم نے جب بھی ہمیں مینڈیٹ دیا ہم نے اپنے عظیم اسلاف کے ارمانوں کی تکمیل کرتے ہوئے پختونوں کے بے نام صوبے کو شناخت دی۔شاہی سید

کراچی ۔2013 کے عام انتخابات میں ہمیں بزور طاقت انتخابی سیاست سے باہر کیا ۔شاہی سید

کراچی ۔عوامی نیشنل پارٹی کبھی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوئی آج بھی اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اپنی قوم کی حقوق و تحفظ کی جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔شاہی سید

کراچی ۔ہم خبردا کرتے ہیں کہ ملک کو غیر ضروری بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے فاٹا کے خیبر پختون خوا میں انضمام میں تاخیر کرکے ملک کو بند گلی میں لیجانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔شاہی سید

کراچی ۔فاٹا میں ایک بلبلہ اٹھ رہا ہے اگر صورتحال کی سنگینی کا احساس نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی۔شاہی سید

کراچی ۔ہم کسی قسم کے پرکشش اور جذباتی نعروں کے بجائے اپنے عظیم اسلاف کے متعین کردہ عدم تشدد کے دائمی راستے پر چلتے ہوئے اپنے قومی حقوق کی جدوجہد کریں گے ۔ شاہی سید

Facebook Comments