اے این پی کے اپیلٹ بورڈ کا اجلاس ، موصول ہونے والی اپیلوں کا جائزہ

اے این پی کے اپیلٹ بورڈ کا اجلاس ، موصول ہونے والی اپیلوں کا جائزہ

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے اپیلٹ بورڈ کا اجلاس زاہد خان کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا اجلاس میں سید عاقل شاہ نے بھی شرکت کی جبکہ سینیٹر باز محمد خان ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے،اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اپ تک موصول ہونے والی اپیلوں پر بھی غور کیا گیا،زاہد خان نے اجلاس کو بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد مختلف حلقوں کی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور بعض حلقوں میں دو امیدوار سامنے آئے ہیں، جن کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا اور صورتحال واضح ہونے کے بعد ان حلقوں سے موصول ہونے والی اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا،زاہد خان نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بعد اپیلٹ بورڈ کا اہم اجلاس طلب کریں گے جن میں تمام اپیل کنندگان کی رائے کا جائزہ لیا جائے گا اور کوشش ہو گی کہ تمام معاملات جلد از جلد نمٹا دیئے جائیں۔

Facebook Comments