اے این پی پختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس12 مارچ کو طلب

اے این پی پختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس12 مارچ کو طلب

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیرحیدرخان ہوتی نے بورڈ کا اجلاس12مارچ بروز پیر دن ساڑھے گیارہ بجے باچا خان مرکز پشاور میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور باقی ماندہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم امور زیربحث آئینگے۔ 
پارلیمانی بورڈ کے تمام ممبران کو اس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments