اے این پی پختونخوا: انتخابات کے نتائج اور تصاویر

ولی باغ میں ہونے والی مذکورہ تقریب کی مزید تصاویر ملاحظہ کرنے کیلئے تصویر پر کلک کیجئے گا

 چارسدہ، آج صبح ولی باغ میں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے جنرل کونسل کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ جنرل کونسل نے صوبے کیلئے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔ توقع کے مطابق کونسل نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی اور سابق وزیراطلاعات میاں افتخارحسین کو باالترتیب بلامقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا ہے۔ امیرحیدرخان ہوتی کا نام صدارت کیلئے میاں افتخارحسین نے تجویز کیا جبکہ سنیٹر زاہد خان کی تجویز پرکونسل نے میاں افتخارحسین کا نام جنرل سیکرٹری شپ کیلئے منظور کرلیا۔

ساتھ ہی سنیئر لیڈر سید عاقل شاہ صوبائی تنظِم کے سینئر نائب صدر اور پارٹی قائد اسفندیارولی خان کے فرزند ایمل ولی خان بلامقابلہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب قرار پائے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات کی نشت عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے 87 ووٹوں کی لیڈ سے جیت لی ہے۔

دیگر عہدیدوں پر منتخب ہونے والوں کے نام، تصاویر اور عہدوں کی تفصیل اگلے صفحے پر ملاحظہ کیجئے گا۔

منتخب شدہ نائب صدور مرد حضرات

ہارون احمد بلور- پشاور

حسین علی شاہ – جنوب

ایوب اشاڑی – مالاکنڈ

نمروز خان – ہزارہ

عمران افریدی، فاٹا

نائب صدور زنانہ

ستارہ ایاز – پشاور

خورشید بیگم- جنوب

سنیٹر زاہدہ خان – مالاکنڈ

ارم فاطمہ – ہزارہ

ناہید الرحمان – فاٹا

سیکرٹری کلچر

بشیر پختونیار

سیکرٹری مالیات

خوشدل خان ایڈوکیٹ

سیکرٹری اقلیتی امور

آصف بھٹی

جوائینٹ سیکرٹری مرد

امیررحمان – پشاور

خورشید خٹک، جنوب

نوید انجم، مالاکنڈ

شاہد رضا، ہزارہ

ایاز وزیر، فاٹا

جوائینٹ سیکرٹریز زنانہ

شگفتہ ملک – پشاور

مسرت شفیع ایڈوکیٹ – جنوب

خدیجہ سردار – مالاکنڈ

بیگم شہناز راجا – ہزارہ

درشہسوار – فاٹا

کابینہ کے دیگر ممبران کی تصاویر دیکھنے کیلئے اس تصویر پر کلک کرلیں

Facebook Comments